پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی

پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تجویز پر منظوری کے لیے سمری طلب کر لی۔ مجوزہ نظرثانی کے تحت نقد معاوضہ ایک کروڑ سے بڑھا کر ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے جبکہ بعض اہلکاروں کے لیے پلاٹ کے بدلے نقد ادائیگی 11 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس شہداء کے اہل خانہ کے لیے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تجویز پر منظوری کے لیے سمری طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکریٹری عمران زرکون کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ نظرثانی شدہ شرحوں پر مبنی سمری ان کی منظوری کے لیے پیش کی جائے۔

مجوزہ نظرثانی کے تحت کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)، سب انسپکٹر اور انسپکٹر سمیت بی-1 سے بی-16 تک کے پولیس شہداء کے لواحقین کے لیے نقد معاوضہ ایک کروڑ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح بی-1 سے بی-8 تک کے کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کے لیے پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی رقم 11 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز بھی سمری میں شامل کی جائے گی۔

مراسلہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خزانہ کو ارسال کیا گیا ہے تاکہ مجوزہ نظرثانی کے مطابق سمری تیار کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان کو منظوری کے لیے پیش کی جا سکے۔

مجوزہ اقدام کا مقصد دہشت گردی اور امن و امان کے قیام کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کے اہل خانہ کے لیے مالی معاونت میں مزید بہتری لانا ہے۔

Keywords : Balochistan Government, Police Martyrs, Cash Compensation, Sarfraz Bugti

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر اظہارِ تشویش
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر اظہارِ تشویش
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قومی میڈیا چینلز کے کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر...