معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام

معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی قوت، خودداری اور قومی عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں رہے ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ تاریخی دن پاکستان کی قوت، خودداری اور غیر متزلزل عزم کی روشن علامت ہے، جب پوری دنیا نے پاکستان کے مضبوط دفاع اور قومی یکجہتی کا اعتراف کیا۔
انہوں نے افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قیادت اور خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے

کہا کہ ان کی جراتمندانہ قیادت میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اس دن کو پاکستان کے تحفظ، سلامتی اور استحکام کے عزم کے ساتھ یومِ فخر کے طور پر مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے صفِ اول کا کردار ادا کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے سامنے پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان سے محبت، وفاداری اور قومی یکجہتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔
#BattleOfTruth #CMBalochistan #MirSarfrazBugti #Balochistan #PakistanArmedForces #NationalUnity #PakistanStrong #DefenceOfPakistan #MaarkaeHaq #PakistanZindabad #QuettaNews #BreakingNewsPakistan #NationalSecurity #UnityAndStrength #PakistanPride

Related News

پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر پنجگور میں قندیل تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور تقریب منعق...
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز...
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں...
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں من...
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات ک...
کوئٹہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 پر ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس، شفافیت اور احتساب کے فروغ کے عزم کا اعادہ
کوئٹہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 پر ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس، شفافیت اور احتساب کے فروغ کے عزم کا اعادہ
کوئٹہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے مؤثر نفاذ اور عوامی آگاہی کے لیے ایک ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس منعقد ہ...