بلوچستان میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جسٹس آف پیس کے اختیارات تفویض

بلوچستان میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جسٹس آف پیس کے اختیارات تفویض

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو جسٹس آف پیس کے اختیارات دے دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عوامی شکایات اور پولیس سے متعلق امور کا فوری اور مؤثر حل یقینی بنانا ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 بلوچستان میں انتظامی اور عدالتی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے صوبائی حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو جسٹس آف پیس کے اختیارات تفویض کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ تقرریاں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 22 کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں، جس کے تحت جسٹس آف پیس کو دفعہ 22-A اور 22-B کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔ ان اختیارات کے ذریعے عوامی شکایات، پولیس کے طرزِ عمل اور دیگر متعلقہ امور کے فوری حل میں مدد ملے گی۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ جسٹس آف پیس سرکاری یا نجی گاڑیوں پر کسی قسم کا لوگو استعمال نہیں کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد فوری انصاف کی فراہمی، پولیس اختیارات کو قانون کے دائرے میں رکھنا اور ضلعی سطح پر فیصلوں میں تیزی لانا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف عوام کو بروقت ریلیف ملے گا بلکہ انتظامی اور پولیس امور میں شفافیت اور جوابدہی بھی بہتر ہوگی۔

Related News

معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قی...
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر پنجگور میں قندیل تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور تقریب منعق...
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز...
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں...
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں من...
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات ک...