قلعہ عبداللہ میں غیرقانونی پوست کی کاشت کے خلاف کریک ڈاؤن

قلعہ عبداللہ میں غیرقانونی پوست کی کاشت کے خلاف کریک ڈاؤن

قلعہ عبداللہ میں ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے غیرقانونی پوست کی کاشت کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران تین ٹیوب ویلز کو مسمار اور 110 سولر پلیٹس ضبط یا توڑ دی گئیں، جبکہ بھاری مقدار میں چرس کی کاشت بھی برآمد ہوئی۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ غیرقانونی منشیات کی کاشت کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

رپورٹ:  نعمت الله سرحدی

ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں پوست کی غیرقانونی کاشت کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ یہ آپریشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قلعہ عبداللہ ذیشان خان پانیزئی، 77 ونگ کے کمانڈر کرنل علی اور ڈی پی او قلعہ عبداللہ شاہد جمیل کاکڑ کی نگرانی میں انجام پایا۔

پولیس اور ایف سی کی مشترکہ ٹیموں نے تحصیل گلستان کے علاقوں کلی قندیل سیگی اور عبدالرحمن زئی میں غیرقانونی پوست کی کاشت کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران پوست کی فصل کو سیراب کرنے کے لیے استعمال ہونے والے تین ٹیوب ویلز مسمار کر دیے گئے، جبکہ 80 سولر پلیٹس توڑ دی گئیں اور 30 سولر پلیٹس ضبط کی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس وقت پوست کی کاشت ابتدائی مرحلے میں تھی، جس کے پیش نظر ٹیوب ویلز اور سولر سسٹمز کو ناکارہ بنا کر مزید نشوونما کو روک دیا گیا۔ اسی دوران بھاری مقدار میں چرس کی کاشت بھی برآمد ہوئی۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں پوست اور دیگر منشیات کی کاشت کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Related News

معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قی...
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر پنجگور میں قندیل تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور تقریب منعق...
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز...
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں...
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں من...
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات ک...