ڈی آئی جی کوئٹہ کا سول اسپتال کا دورہ، خاتون ڈاکٹر پر حملے کی سخت مذمت

ڈی آئی جی کوئٹہ کا سول اسپتال کا دورہ، خاتون ڈاکٹر پر حملے کی سخت مذمت

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے سول اسپتال کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے خاتون ڈاکٹر پر حملے کے واقعے کی شدید مذمت کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اسپتالوں کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی۔

رپورٹ :  جان ہزارہ ، کوئٹہ ۔ 

ڈی آئی جی  پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے سول ہسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا اور خاتون ڈاکٹر پر حملے کے واقعے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران اور ہسپتال انتظامیہ نے انہیں واقعے سے متعلق بریفنگ دی۔
دورے کے دوران ڈی آئی جی عمران شوکت نے کہا کہ خاتون ڈاکٹر پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ تمام ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فوری کارروائی کی سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاتون ڈاکٹر پر حملہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور واقعے میں ملوث ہر کردار کو بے نقاب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی متعدد ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں اور ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون ڈاکٹر کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ملزمان کی گرفتاری تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
عمران شوکت نے واقعے کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ بھی طلب کر لی جبکہ ہسپتالوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Keywords : Quetta Police, Lady Doctor Attack, Hospital Security, DIG Quetta

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...