بلوچستان میں ایف سی نے 50 کروڑ روپے مالیت کی تین ٹن منشیات قبضے میں لے لی

بلوچستان میں ایف سی نے 50 کروڑ روپے مالیت کی تین ٹن منشیات قبضے میں لے لی

بلوچستان کے ساؤتھ ماشکیل رائفلز نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے تین ٹن منشیات ضبط کر لیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 50 کروڑ روپے ہے۔ ضبط شدہ منشیات 17 جنوری 2026 کو ایف سی، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مقامی عمائدین کی موجودگی میں نذر آتش کی گئیں۔ یہ اقدامات نوجوان نسل کے مستقبل کے تحفظ اور معاشرے کو منشیات کے نقصان دہ اثرات سے پاک کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

رپورٹ : سرفراز بلوچ
 
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ماشکیل رائفلز نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے تین ٹن منشیات قبضے میں لے لی ہیں، جن کی مالیت تقریباً 50 کروڑ روپے ہے۔ یہ اقدامات نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور معاشرے کو منشیات کے مضر اثرات سے پاک کرنے کے مقصد کے تحت کیے گئے ہیں۔ مورخہ 17 جنوری 2026 کو ضبط شدہ منشیات کو ایف سی، پولیس، ضلعی انتظامیہ، مذہبی و سیاسی شخصیات اور ماشکیل کے مقامی عمائدین کی موجودگی میں نذر آتش کیا گیا، جس موقع پر منشیات کے خلاف جاری جدوجہد کو مزید مؤثر بنانے اور منشیات  کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Related News

معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قی...
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر پنجگور میں قندیل تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور تقریب منعق...
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز...
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں...
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں من...
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات ک...