پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، چاندی نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، چاندی نئی بلند ترین سطح پر

بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات کے باعث پاکستان میں ہفتے کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ چاندی کی قیمت نئی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں ہفتے کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے میں فروخت ہوا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,972 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 803 روپے ہو گئی۔

جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,533 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) تک پہنچ گئی۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 462 روپے اضافے کے بعد 8,407 روپے کی نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Related News

معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قی...
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر پنجگور میں قندیل تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور تقریب منعق...
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز...
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں...
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں من...
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات ک...