گوادر–دشت شاہراہ پہاڑی تودہ ہٹانے کے بعد بحال
دشت دورو کنڈگ کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے بند ہونے والی گوادر–دشت مرکزی شاہراہ کو اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر کلیئر کر کے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا، جس سے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گیا۔
رپورٹ: ظریف بلوچ
گوادر دشت دورو کنڈگ کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کے باعث بند ہونے والی گوادر اور دشت کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر محکمہ بی اینڈ آر اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ہیوی مشینری اور ٹریکٹرز کے ذریعے سڑک سے پہاڑی تودہ ہٹایا گیا۔
پہاڑی تودہ گرنے کے باعث گوادر اور دشت کے درمیان آمد و رفت معطل ہو گئی تھی جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں سڑک کو مکمل طور پر کلیئر کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی، جس پر عوام نے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔