جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 شاندار انداز میں اختتام پذیر

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 شاندار انداز میں اختتام پذیر

اکیسویں جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 کامیابی سے مکمل ہو گئی، جس میں نوابزادہ جعفر خان مگسی نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے تمام ریسرز کے لیے ایک کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کیا جبکہ مختلف کیٹیگریز میں کامیاب ریسرز کو انعامات دیے گئے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
اکیسویں جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 اتوار کی شام شاندار انداز میں اختتام پذیر ہو گئی۔ اس تاریخی ایونٹ کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل تھے۔ ریلی میں نوابزادہ جعفر خان مگسی نے سب سے کم وقت میں ٹریک مکمل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور فتح اپنے نام کی۔
تقریب میں جھل مگسی اور گرد و نواح کے علاقوں کے سیاسی و قبائلی عمائدین کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے آئے ہزاروں شائقین نے شرکت کی، جنہوں نے صحرائی میدانوں میں ریسرز کی مہارت اور جرات کو خوب سراہا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے تمام ریسرز کے لیے ایک کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کیا جبکہ مختلف کیٹیگریز میں کامیاب ہونے والے شرکا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 کو ایک یادگار اور کامیاب ایونٹ قرار دیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر نوابزادہ خالد مگسی، وفاقی وزیر تجارت میر جام کمال، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان مگسی اور دیگر معزز شخصیات کی موجودگی نے ریلی کے وقار اور جوش میں مزید اضافہ کیا۔

Related News

معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قی...
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر پنجگور میں قندیل تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور تقریب منعق...
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز...
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں...
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں من...
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات ک...