نوشکی ڈی سی آفس میں ضلعی انٹیلی جنس و کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس

نوشکی ڈی سی آفس میں ضلعی انٹیلی جنس و کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس

نوشکی ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں غیر قانونی اسپیکٹرم کے استعمال، پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں، مدارس کی رجسٹریشن، این سی پی گاڑیوں کی نگرانی، اور منشیات کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بی ایس ڈی آئی فیز-1 کی ترقیاتی اسکیموں پر بریفنگ اور فیز-2 کی سفارشات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

رپورٹ: نعمت اللہ بلوچ

نوشکی ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر نوشکی نے کی۔ اجلاس میں کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا، رکن صوبائی اسمبلی، اور مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران گزشتہ میٹنگ میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ضلع میں غیر قانونی اسپیکٹرم کے استعمال، پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں، مدارس کی رجسٹریشن، NCP گاڑیوں کی نگرانی اور منشیات کے حوالے سے کسٹمز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید برآں، اجلاس میں بی ایس ڈی آئی  فیز-1 کی جاری ترقیاتی اسکیموں سے متعلق متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔ حکام کے مطابق منصوبوں پر کام تسلی بخش انداز میں جاری ہے۔ اجلاس میں کھلی کچہریوں کے دوران موصول ہونے والی درخواستوں کی روشنی میں بی ایس ڈی آئی فیز-2 کے لیے سفارشات مرتب کرکے انہیں حتمی شکل بھی دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نوشکی نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور قانون نافذ کرنے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید موثر بنایا جائے۔

Related News

معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قی...
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر پنجگور میں قندیل تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور تقریب منعق...
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز...
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں...
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں من...
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات ک...