حب میں بچوں کے تحفظ و فلاح کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس، چائلڈ لیبر اور کم عمری کی شادیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

حب میں بچوں کے تحفظ و فلاح کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس، چائلڈ لیبر اور کم عمری کی شادیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر حب کی زیر صدارت اجلاس میں بچوں کے تحفظ، چائلڈ لیبر اور کم عمری کی شادیوں جیسے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی، آگاہی مہمات اور بچوں کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کا عزم کیا گیا

حب میں بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر حب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلعی افسران، پولیس، محکمہ صحت و تعلیم، علماء کرام، سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں  بچوں کو درپیش مسائل، چائلڈ لیبر، کم عمری کی شادیاں، گداگری اور استحصال پرغور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول کی فراہمی تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر حب نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ بچوں کے استحصال، مشقت اور کم عمری کی شادیوں کے خلاف قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی کے لیے ضلع بھر میں خصوصی مہمات، سیمینارز  اورتعلیمی سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ چائلڈ لیبر اور گداگری کے خلاف بھی مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع حب میں بچوں کے لیے محفوظ، صحت مند اور سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کریں گے۔

Keywords : Hub, Child Protection, Child labour, Early marriage

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...