ناسا کی مریخ پر تحقیق کے لیے نئی نسل کے ڈرونز کی آزمائش
کیلیفورنیا: امریکی خلائی ادارہ ناسا نے مریخ پر تحقیق کے لیے نئی نسل کے ڈرونز کی آزمائش کی ہے۔ یہ تجربات امریکی ریاست کیلیفورنیا کے موجاوے صحرا میں کیے گئے، جو اپنی ساخت اور ماحول کے اعتبار سے مریخ کی سطح سے مشابہت رکھتا ہے۔ ناسا کے مطابق سائنس دانوں نے تین تحقیقی ڈرونز کو اپریل اور ستمبر کے دوران ایک وسیع، بنجر اور خصوصیات سے خالی ریتیلے علاقے میں اڑایا۔ ان تجربات کا مقصد ڈرون کے جدید نیویگیشن سافٹ ویئر میں بہتری کا جائزہ لینا تھا تاکہ مستقبل کی مریخی پروازوں میں درست سمت شناسی ممکن ہوسکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ پر موجود ایسے ہی ریتیلے اور یکساں نظر آنے والے علاقے سابقہ انجینوئٹی مارس ہیلی کاپٹر کے لیے بھی چیلنج ثابت ہوئے تھے۔ انجینوئٹی کو اپنی آخری پروازوں کے دوران اسی وجہ سے سمت کا درست اندازہ لگانے میں مشکلات پیش آئیں۔ انجینوئٹی ہیلی کاپٹر 2021 میں پرزیورینس روور کے ساتھ مریخ کی سطح پر بھیجا گیا تھا۔ یہ توقعات سے زیادہ مدت تک فعال رہا اور مجموعی طور پر 72 پروازیں مکمل کیں۔ جنوری 2024 میں ایک لینڈنگ کے دوران نقصان پہنچنے کے بعد اس کا مشن باضابطہ طور پر مکمل قرار دیا گیا۔
ناسا کی مریخ پر تحقیق کے لیے نئی نسل کے ڈرونز کی آزمائش
رپورٹ: اقصی بلوچ
05 دسمبر 2025
کیلیفورنیا: امریکی خلائی ادارہ ناسا نے مریخ پر تحقیق کے لیے نئی نسل کے ڈرونز کی آزمائش کی ہے۔ یہ تجربات امریکی ریاست کیلیفورنیا کے موجاوے صحرا میں کیے گئے، جو اپنی ساخت اور ماحول کے اعتبار سے مریخ کی سطح سے مشابہت رکھتا ہے۔
ناسا کے مطابق سائنس دانوں نے تین تحقیقی ڈرونز کو اپریل اور ستمبر کے دوران ایک وسیع، بنجر اور خصوصیات سے خالی ریتیلے علاقے میں اڑایا۔ ان تجربات کا مقصد ڈرون کے جدید نیویگیشن سافٹ ویئر میں بہتری کا جائزہ لینا تھا تاکہ مستقبل کی مریخی پروازوں میں درست سمت شناسی ممکن ہوسکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ پر موجود ایسے ہی ریتیلے اور یکساں نظر آنے والے علاقے سابقہ انجینوئٹی مارس ہیلی کاپٹر کے لیے بھی چیلنج ثابت ہوئے تھے۔ انجینوئٹی کو اپنی آخری پروازوں کے دوران اسی وجہ سے سمت کا درست اندازہ لگانے میں مشکلات پیش آئیں۔
انجینوئٹی ہیلی کاپٹر 2021 میں پرزیورینس روور کے ساتھ مریخ کی سطح پر بھیجا گیا تھا۔ یہ توقعات سے زیادہ مدت تک فعال رہا اور مجموعی طور پر 72 پروازیں مکمل کیں۔ جنوری 2024 میں ایک لینڈنگ کے دوران نقصان پہنچنے کے بعد اس کا مشن باضابطہ طور پر مکمل قرار دیا گیا۔
