دکی میں کارروائی، 71 غیر قانونی افغان مہاجرین گرفتار
ضلع دُکی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 71 غیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کیا۔ تمام افراد کو قانونی کارروائی کے بعد لورالائی منتقل کر کے پولیس اور لیویز کے حوالے کر دیا گیا، جہاں ان کی مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو امن و امان کے لیے مثبت قرار دیا۔
رپورٹ:ملک امانت،لورالائی
ضلع دُکی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ کارروائی میں 71 افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا، جنہیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ضلع لورالائی منتقل کیا گیا۔ تمام گرفتار مہاجرین کو لورالائی پہنچنے پر سٹی پولیس اسٹیشن اور لیویز تھانہ کے حوالے کر دیا گیا، جہاں ان کے کوائف اور قانونی حیثیت کی مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ضلع دُکی اور لورالائی میں اب بھی لاکھوں افغان مہاجرین آباد ہیں، جو شہر کی بڑی مارکیٹوں، سبزی منڈیوں اور مختلف تجارتی مراکز میں اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے دُکی انتظامیہ، ایف سی اور دیگر اداروں کی اس کارروائی کو علاقے کے امن و امان کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔