ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر حملے کے خلاف احتجاج جاری، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات متاثر

ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر حملے کے خلاف احتجاج جاری، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات متاثر

ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب حملے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے، جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور دیگر غیر ہنگامی خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔ مظاہرین نے واقعے کی مکمل تحقیقات، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور طبی عملے کے لیے مؤثر سکیورٹی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئٹہ: ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب حملے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کا احتجاج جاری ہے، جس کے باعث کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور دیگر غیر ہنگامی طبی خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔ احتجاج کے باعث متعدد مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سول سینڈمین ہسپتال میں قائم احتجاجی کیمپ میں شریک ڈاکٹروں نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر حملے کی مکمل تحقیقات اور طبی عملے کے لیے مؤثر سکیورٹی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ وائی ڈی اے رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ ہڑتال میں شریک ڈاکٹروں کی فہرست مرتب کر رہی ہے اور ان کے خلاف ممکنہ کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر حملے کے بعد بلوچستان بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ طبی برادری نے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی اور ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Keywords : Dr. Mah Noor Nasar, Young Doctors Association, Acid attack, Healthcare Security

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...