کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری

کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ چیف منسٹر سیکرٹریٹ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے اور نجی شراکت داری کے تحت انشورنس کمپنی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان اقدامات سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی، بہتر سفری سہولیات اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

رپورٹ:  سیدہ نتاشا
کوئٹہ میں پائیدار ترقی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی مفاد اور ادارہ جاتی کارکردگی کے فروغ کے لیے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چلنے والی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنے کا  فیصلہ کیا گیا، تاکہ شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے  ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائی جا سکے

۔توانائی کے مؤثر استعمال کے لیے چیف منسٹر سیکرٹریٹ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جو متبادل توانائی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔اجلاس کے دوران بلوچستان میں نجی شراکت داری کے تحت انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے قیام پر اتفاقِ رائے کیا گیا، جبکہ نجی شعبے سے سرمایہ کاری اور شراکت داری کے لیے باضابطہ پیشکش طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو تیز اور پائیدار بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ سے شہری آلودگی میں کمی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ نجی شعبے کی شمولیت سے معیشت  استحکام ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔

#Quetta #ElectricBuses #GreenTransport #Balochistan #SarfrazBugti #EcoFriendly #SustainableDevelopment #PublicPrivatePartnership #CleanEnergy #SolarEnergy #PakistanDevelopment #EnvironmentFriendly #QuettaNews


Related News

معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قی...
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر پنجگور میں قندیل تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور تقریب منعق...
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز...
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں من...
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات ک...
کوئٹہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 پر ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس، شفافیت اور احتساب کے فروغ کے عزم کا اعادہ
کوئٹہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 پر ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس، شفافیت اور احتساب کے فروغ کے عزم کا اعادہ
کوئٹہ میں رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے مؤثر نفاذ اور عوامی آگاہی کے لیے ایک ملٹی اسٹیک ہولڈر کانفرنس منعقد ہ...