قلات خضدار زون میں جاری سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

قلات خضدار زون میں جاری سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

قلات خضدار زون میں سڑکوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبوں کی پیش رفت، معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل پر زور دیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

قلات خضدار زون (روڈز) کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر قلات خضدار زون عزیز اللّٰہ کاسی، چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ، متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور قلات خضدار زون کے ضلعی ایگزیکٹو انجینئر آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیف انجینئر عزیز اللّٰہ کاسی نے قلات خضدار زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر منصوبے مقررہ اہداف کے مطابق جاری ہیں جبکہ بعض مقامات پر درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے جاری منصوبوں میں معیارِ تعمیر، شفافیت اور بروقت تکمیل پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد سے وابستہ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

Related News

معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
معرکۂ حق پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی پیغام
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکۂ حق کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں افواجِ پاکستان، قومی سیاسی قی...
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
پنجگور میں عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد
عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر پنجگور میں قندیل تھیلیسیمیا کیئر سنٹر کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اور تقریب منعق...
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
بلوچستان میں عوامی فلاح کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیز پیش رفت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز...
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
کوئٹہ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے الیکٹرک بسوں کی منظوری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ کی گرین اور پنک بسوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بسوں...
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں من...
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
پی بی 36 قلات میں ری پولنگ: صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی 36 قلات ک...