وحدت کالونی سانحہ: سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

وحدت کالونی سانحہ: سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں ایک افسوسناک خاندانی سانحے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے، جہاں ایک سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت بلوچستان نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ متعدد سرکاری افسران سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

 کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں پیش آنے والے ایک افسوسناک خاندانی واقعے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے، جہاں ایک سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور چار بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ واقعے کے بعد حکومت بلوچستان نے فوری طور پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کے مطابق موسیٰ خان کے بیٹے اور سول سیکریٹریٹ کے ملازم محمد آصف نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں اپنی اہلیہ اور چار بچوں پر فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ان کی اہلیہ بی بی زینب اور بچے 14 سالہ حذیفہ، 12 سالہ حورین، 6 سالہ علینہ اور ڈیڑھ سالہ مہرنا شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کو قتل کرنے کے بعد محمد آصف نے خود کو بھی گولی مار لی اور تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج  دم توڑ گئے۔ اس طرح واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہو گئی۔

لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب واقعے سے قبل محمد آصف کی ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے بعض سرکاری افسران پر ہراسانی اور دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام سے اپنی شکایات کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کمشنر کوئٹہ اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ 24 گھنٹوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے اور واقعے کے اسباب کا تعین کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ تحقیقات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ حکومتی ترجمان شاہد رند کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کو حقائق جلد از جلد سامنے لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق مرحوم محمد آصف کی ویڈیو میں لگائے گئے الزامات کی بنیاد پر متعدد سرکاری افسران کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے، جن میں انڈر سیکریٹری آفتاب جبل، ڈائریکٹر انڈسٹریز اقبال سپرہ اور سعید مینگل شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں عینی شاہدین کے بیانات، ڈیجیٹل شواہد اور فرانزک رپورٹوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور جو بھی ذمہ دار پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں حالیہ برسوں کے سب سے ہولناک خاندانی سانحات میں شمار کیے جانے والے اس واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ 

Keywords : Wahdat Colony incident, Family murder case, Balochistan Incident, Muhammad Asif


Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...