گوادر میں عالمی یومِ ماحولیات منایا گیا، ماحولیاتی چیلنجز پر زور

گوادر میں عالمی یومِ ماحولیات منایا گیا، ماحولیاتی چیلنجز پر زور

گوادر میں عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی علاقوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقررین نے شجرکاری، آلودگی میں کمی اور قدرتی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو محفوظ مستقبل کے لیے ناگزیر قرار دیا

رپورٹ :  گوادر
گوادر میں بھی دنیا بھر کی طرح 5 جون کو عالمی یومِ ماحولیات منایا گیا۔ اس موقع پر ادارہ تحفظِ ماحولیات کے زیرِ اہتمام محمد اسماعیل بلوچ کانفرنس ہال میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور گوادر کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، طلبہ، اساتذہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ماحولیات کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے طالبات کے درمیان پینٹنگ مقابلہ بھی ہوا، جس میں بچیوں نے شجرکاری، صاف ماحول اور قدرتی وسائل کے بہتر استعمال کے موضوعات کو اپنے فن کے ذریعے اجاگر کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ادارہ تحفظِ ماحولیات طارق علی، انوائرمنٹ آفیسر جی ڈی اے عبدالرحیم بلوچ اور  دیگر مقررین نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے۔ گوادر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور ترقی مستقبل میں ماحولیاتی دباؤ میں اضافہ کر سکتی ہے، جس کے لیے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے ساحلی کٹاؤ، پانی کی کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری، آلودگی میں کمی اور قدرتی وسائل کا دانشمندانہ استعمال ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
ساٹس ( 4)
پینٹنگ مقابلے میں تہذیب محمد انور نے پہلی، قادر علی بخش نے دوسری جبکہ مروارِد عبدالمجید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی سرگرمیاں ماحولیاتی شعور بیدار کرنے اور ایک سرسبز، صاف اور محفوظ ماحول کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔

Keywords : World Environment Day, Gwadar, Climate change, Environmental Protection

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...