بلوچستان کابینہ کا چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کو گڈ گورننس اور اصلاحات پر شاندار خراجِ تحسین

بلوچستان کابینہ کا چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کو گڈ گورننس اور اصلاحات پر شاندار خراجِ تحسین

بلوچستان کابینہ نے چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی انتظامی کارکردگی، اصلاحاتی اقدامات اور گڈ گورننس کے فروغ کو سراہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان کی خدمات کو بجٹ تیاری اور شفاف پالیسی عملدرآمد میں کلیدی کردار قرار دیا

کوئٹہ: بلوچستان کابینہ نے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کو بہترین انتظامی کارکردگی، گڈ گورننس کے فروغ اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر و شفاف عملدرآمد کے اعتراف میں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں چیف سیکرٹری کی انتظامی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ مہارت اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہا گیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ شکیل قادر خان نے صوبے میں انتظامی نظم و نسق کی بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف سیکرٹری اپنی محنت، دیانت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث بجٹ کی تیاری کے تمام مراحل میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے شکیل قادر خان کو پاکستان سول سروس کا قابل اور تجربہ کار افسر قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی سازی حکومت کا اختیار ہے جبکہ ان پر مؤثر اور شفاف عملدرآمد انتظامی اداروں کی ذمہ داری ہے، جس کی تکمیل کو حکومت خصوصی اہمیت دیتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بجٹ کی تیاری میں وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور محکمہ خزانہ کی ٹیم کی خدمات کو بھی سراہا۔

Keywords : Good Governance, Shakil Qadir Khan, Balochistan Cabinet, Administrative Reforms

Related News

بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن طور پر ا...
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
فیملی پلاننگ 2023 ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بلوچستان میں آبادی میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ فری...
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم، صحت اور گورننس کے شعبوں میں نمایاں اصلاحات لائ...
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی نے 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی دونوں اخراج...
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 9 اور 10 محرم کے جلوسوں اور اجتماعات کے لیے ہنگامی امدادی و ریسکیو انتظامات کو حتمی ش...
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی قربانیاں حق، انصاف، صبر او...