بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عزم، بلوچستان میں 400 سے زائد مزدور بچوں کو تعلیمی اداروں میں اسکالرشپس

بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عزم، بلوچستان میں 400 سے زائد مزدور بچوں کو تعلیمی اداروں میں اسکالرشپس

بلوچستان حکومت نے بچوں سے مشقت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے 400 سے زائد مزدور بچوں کو اسکالرشپس پر تعلیمی اداروں میں داخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بچوں کو تعلیم اور تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بچوں سے مشقت کے خلاف عالمی دن کے موقع پر حکومت بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو تعلیم، تحفظ اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق بچوں کی مزدوری ان کے خوابوں، صحت اور مستقبل کے ساتھ سمجھوتہ ہے، جس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ بلوچستان کے 400 سے زائد مزدور بچوں کو اسکالرشپس کے تحت ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں تعلیم کے لیے بھیجا جا رہا ہے تاکہ انہیں استحصال سے نکال کر باوقار مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بچوں کو مزدوری کے بجائے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ایک خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے والدین، اساتذہ اور سماجی اداروں پر زور دیا کہ وہ بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کا تحفظ اور فلاح و بہبود پوری معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور ہر بچے کو محفوظ و سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ اپنے خواب پورے کر سکیں۔

Keywords : Child Labour, Balochistan, Education Scholarships, Sarfraz Bugti

Related News

بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن طور پر ا...
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
فیملی پلاننگ 2023 ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بلوچستان میں آبادی میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ فری...
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم، صحت اور گورننس کے شعبوں میں نمایاں اصلاحات لائ...
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی نے 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی دونوں اخراج...
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 9 اور 10 محرم کے جلوسوں اور اجتماعات کے لیے ہنگامی امدادی و ریسکیو انتظامات کو حتمی ش...
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی قربانیاں حق، انصاف، صبر او...