کو ئٹہ میں عالمی یومِ خصوصی افراد کے لیے ’کومک پروگرام‘ کا آغاز

کو ئٹہ میں عالمی یومِ  خصوصی افراد کے لیے ’کومک پروگرام‘ کا آغاز

کوئٹہ میں عالمی یومِ خصوصی افراد کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر عصمت اللہ قریش اور پارلیمانی سیکرٹری ولی محمد نورزئی نے شرکت کی۔ حکومت بلوچستان نے خصوصی افراد کے لیے ’’کومک پروگرام‘‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا، جس کے تحت تعلیمی اسکالرشپس، بلاسود قرضے، مالی معاونت، ماہانہ وظیفے اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد معذور نہیں بلکہ معاشرے کا قابل فخر اور باصلاحیت سرمایہ ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ: عالمی یومِ معذوراں کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام ایک خصوصی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری حکام، سول سوسائٹی، نجی اداروں کے نمائندوں اور خصوصی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر ولی محمد نورزئی اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر عصمت اللہ قریش نے خصوصی شرکت کی۔

سیکرٹری سوشل ویلفیئر عصمت اللہ قریش نے اپنے خطاب میں بتایا کہ بلوچستان میں معذور افراد کی تعداد تین لاکھ تک پہنچ چکی ہے، اور حکومت خصوصی افراد کی کفالت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومتِ بلوچستان خصوصی افراد کے لیے ’’کومک پروگرام‘‘ کا باضابطہ آغاز کر رہی ہے، جس کے تحت:

خصوصی افراد کی پی ایچ ڈی تک تعلیم کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی
باعزت روزگار کے لیے پانچ لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا
شادی کے لیے دو لاکھ روپے کی مالی معاونت دی جائے گی
خصوصی افراد کو ماہانہ چھ سے آٹھ ہزار روپے وظیفہ جاری کیا جائے گا
لورالائی، پشین اور نصیرآباد میں خصوصی تعلیمی کمپلیکس قائم کیے جائیں گے
تمام سرکاری عمارتوں میں معذور افراد کی آسان رسائی کے لیے ریمپ تعمیر کیے جائیں گے

آئندہ بجٹ میں معذور خواتین کے لیے خصوصی سکیورٹیز کی فراہمی کو شامل کیا جائے گا
خصوصی افراد کے لیے بلوچستان اولمپکس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا
پارلیمانی سیکرٹری ولی محمد نورزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے جامع پالیسی تیار کر رہی ہے جبکہ ’’کومک پروگرام‘‘ کے اجرا سے ان کے دیرینہ مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں اور صحت، تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے شعبوں میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معذور افراد کے سرکاری کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے اسے پانچ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے خصوصی افراد کو صوبے کا قابلِ فخر اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کے باصلاحیت اور قابل افراد ہیں جنہوں نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
تقریب کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد معذور نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کا فعال، باشعور اور باصلاحیت طبقہ ہیں۔ ان کی مدد کرنا ایک عظیم اور پیغمبرانہ عمل ہے، تاہم افسوس ہے کہ معاشرہ آج بھی انہیں مکمل طور پر قبول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ کسی ایک عضو کی کمی کے باوجود خصوصی افراد بے پناہ قابلیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ’’کومک پروگرام‘‘ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا اور خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔


Related News

کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، 22 افراد گرفتار
کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، 22 افراد گرفتار
کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات کی روشنی میں ائیرپورٹ روڈ پر نالے کے ا...
سبی اور لورالائی ڈویژن کو مکمل طور پر اے - ایریا قرار دے دیا گیا، لیویز فورس بلوچستان پولیس میں ضم
سبی اور لورالائی ڈویژن کو مکمل طور پر اے - ایریا قرار دے دیا گیا، لیویز فورس بلوچستان پولیس میں ضم
کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے ایک اہم انتظامی اور سیکیورٹی فیصلہ کرتے ہوئے سبی اور لورالائی ڈویژن کے تمام ریونیو ا...
سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سوئی ٹاؤن میں جامع ترقیاتی و خوبصورتی کے منصوبوں کا آغاز ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سوئی ٹاؤن میں جامع ترقیاتی و خوبصورتی کے منصوبوں کا آغاز ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس...
صوبے میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، 31 جنوری تک پابندیاں برقرار
صوبے میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، 31 جنوری تک پابندیاں برقرار
کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے...
ایمرجنسی ریسپانس سروس 1122 بلوچستان نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جو صوبے بھر میں ریسکیو سروسز کی مؤثر اور بروقت خدمات کا واضح ثبوت ہے۔
ایمرجنسی ریسپانس سروس 1122 بلوچستان نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جو صوبے بھر میں ریسکیو سروسز کی مؤثر اور بروقت خدمات کا واضح ثبوت ہے۔
رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے اکتیس دسمبر دو ہزار پچیس تک 1122 بلوچستان نے قومی اور بین الصوبائی شاہراہوں پر پچی...
سال 2025 میں بلوچستان پولیس کی نمایاں کارکردگی، منشیات، غیرقانونی اسلحہ اور جرائم کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں
سال 2025 میں بلوچستان پولیس کی نمایاں کارکردگی، منشیات، غیرقانونی اسلحہ اور جرائم کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں
کوئٹہ: رواں سال 2025 میں بلوچستان پولیس نے صوبے بھر میں منشیات، غیرقانونی اسلحہ، جرائم اور ٹریفک قوانین کی خلا...