ڈیجیٹل بلوچستان کی جانب اہم پیش رفت، ڈی جی پی آر کا ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم متعارف

ڈیجیٹل بلوچستان کی جانب اہم پیش رفت، ڈی جی پی آر کا ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم متعارف

بلوچستان حکومت کے ڈیجیٹل اور شفاف حکمرانی کے وژن کے تحت ڈی جی پی آر نے ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔ اس اقدام سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل پبلشرز کو حکومتی نظام سے منسلک ہو کر نئے مواقع حاصل ہوں گے۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے “ڈیجیٹل بلوچستان” اور شفاف حکمرانی کے وژن کے تحت محکمہ اطلاعات (ڈی جی پی آر بلوچستان) نے ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل پبلشرز گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کر کے سرکاری نظام سے منسلک ہو سکیں گے۔ حکام کے مطابق رجسٹرڈ ڈیجیٹل میڈیا نمائندگان کو حکومتی اشتہارات اور آگاہی مہمات میں ترجیح دی جائے گی، جس سے پیشہ ورانہ شناخت اور آمدن کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

محکمہ اطلاعات کے مطابق یہ اقدام حکومت اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل میڈیا کو منظم انداز میں فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Keywords : Digital Governance, Media Registration, Balochistan, Social Media Influencer 

Related News

بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن طور پر ا...
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
فیملی پلاننگ 2023 ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بلوچستان میں آبادی میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ فری...
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم، صحت اور گورننس کے شعبوں میں نمایاں اصلاحات لائ...
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی نے 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی دونوں اخراج...
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 9 اور 10 محرم کے جلوسوں اور اجتماعات کے لیے ہنگامی امدادی و ریسکیو انتظامات کو حتمی ش...
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی قربانیاں حق، انصاف، صبر او...