سال 2025 میں بلوچستان پولیس کی نمایاں کارکردگی، منشیات، غیرقانونی اسلحہ اور جرائم کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں

کوئٹہ: رواں سال 2025 میں بلوچستان پولیس نے صوبے بھر میں منشیات، غیرقانونی اسلحہ، جرائم اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منشیات کےخلاف صوبے بھر میں مجموعی طور پر 1507 مقدمات درج کیے گئ،۔ منشیات کے ان مقدمات میں مجموعی طور پر 1589 افراد کو گرفتار کیا گیا. برآمد ہونے والی منشیات میں چرس، ہیروئن، پوست، شیشہ، کرسٹل اور شراب شامل ہیں۔ غیرقانونی اسلحہ اور بارودی مواد کے خلاف کارروائیوں کے دوران صوبے بھر میں 1438 مقدمات درج کیے گئے، اس سلسلے میں مجموعی طور پر 1447 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ برآمد اسلحے میں ایس ایم جی، ایل ایم جی، رائفلز، میگزین، گولیوں کے راؤنڈز اور دھماکہ خیز مواد شامل تھا۔دیگر کارروائیوں میں بلوچستان پولیس نے رواں سال 111 گاڑیاں اور 880 موٹر سائیکلیں ریکور کیں، جبکہ 286 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔ غیرقانونی پیٹرول کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 121,477 لیٹر پیٹرول اور 234,766 لیٹر ڈیزل ضبط کیا گیا، جبکہ صوبے بھر میں 1110 غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل کیے گئے۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے رواں سال صوبے بھر میں 249,206 ٹریفک چالان کیے گئے، جبکہ مختلف جرائم میں ملوث مجموعی طور پر 14,344 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق یہ اعداد و شمار بلوچستان پولیس کی جرائم کے خاتمے، عوامی تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے جاری بھرپور کوششوں کا عکاس ہیں، اور آئندہ بھی ایسی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Related News

کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، 22 افراد گرفتار

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات کی روشنی میں ائیرپورٹ روڈ پر نالے کے ا...
سبی اور لورالائی ڈویژن کو مکمل طور پر اے - ایریا قرار دے دیا گیا، لیویز فورس بلوچستان پولیس میں ضم

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے ایک اہم انتظامی اور سیکیورٹی فیصلہ کرتے ہوئے سبی اور لورالائی ڈویژن کے تمام ریونیو ا...
سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سوئی ٹاؤن میں جامع ترقیاتی و خوبصورتی کے منصوبوں کا آغاز ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس...
صوبے میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، 31 جنوری تک پابندیاں برقرار

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے...
ایمرجنسی ریسپانس سروس 1122 بلوچستان نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جو صوبے بھر میں ریسکیو سروسز کی مؤثر اور بروقت خدمات کا واضح ثبوت ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے اکتیس دسمبر دو ہزار پچیس تک 1122 بلوچستان نے قومی اور بین الصوبائی شاہراہوں پر پچی...
بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر میں آفیشل ویب سائٹس کے اجرا سے متعلق اہم اجلاس منعقد

کوئٹہ: بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر میں ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز بلوچستان اور بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر کی آ...