بلوچستان اسمبلی کی پی اے سی کا اجلاس، سیف سٹی منصوبے اور محکموں میں مالی بے ضابطگیوں پر سخت نوٹس

بلوچستان اسمبلی کی پی اے سی کا اجلاس، سیف سٹی منصوبے اور محکموں میں مالی بے ضابطگیوں پر سخت نوٹس

کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ، محکمہ جیل خانہ جات اور محکمہ اطلاعات کے آڈٹ پیراز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں، قواعد کی خلاف ورزی اور 9 ارب روپے کے اخراجات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین پی اے سی نے بتایا کہ 800 میں سے 600 کیمرے غیر فعال ہیں، جس سے منصوبہ ناکام ہوا۔ کمیٹی نے ایک ماہ میں انکوائری کا حکم دیا اور خبردار کیا کہ غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں کیس نیب کو بھیجا جائے گا۔ محکمہ جیل خانہ جات کے 11.3 ملین روپے کے ٹیکس نقصان پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا اور ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی، جبکہ جیلوں میں سہولیات اور عملے کی تنخواہوں میں بہتری کی سفارش کی گئی۔ محکمہ اطلاعات کی جانب سے 424.7 ملین روپے اشتہارات پر خرچ کیے گئے، مگر 56.5 ملین روپے کا ٹیکس نہیں کاٹا گیا، جس پر کمیٹی نے سخت نوٹس لیا اور 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین اصغر علی ترین نے کہا کہ پی اے سی شفافیت اور مالی نظم و ضبط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی بے ضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 بلوچستان اسمبلی کی پی اے سی کا اجلاس، سیف سٹی منصوبے اور محکموں میں مالی بے ضابطگیوں پر سخت نوٹس

 کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ، محکمہ جیل خانہ جات اور محکمہ اطلاعات کے آڈٹ پیراز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں، قواعد کی خلاف ورزی اور 9 ارب روپے کے اخراجات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین پی اے سی نے بتایا کہ 800 میں سے 600 کیمرے غیر فعال ہیں، جس سے منصوبہ ناکام ہوا۔ کمیٹی نے ایک ماہ میں انکوائری کا حکم دیا اور خبردار کیا کہ غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں کیس نیب کو بھیجا جائے گا۔
محکمہ جیل خانہ جات کے 11.3 ملین روپے کے ٹیکس نقصان پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا اور ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی، جبکہ جیلوں میں سہولیات اور عملے کی تنخواہوں میں بہتری کی سفارش کی گئی۔
محکمہ اطلاعات کی جانب سے 424.7 ملین روپے اشتہارات پر خرچ کیے گئے، مگر 56.5 ملین روپے کا ٹیکس نہیں کاٹا گیا، جس پر کمیٹی نے سخت نوٹس لیا اور 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین اصغر علی ترین نے کہا کہ پی اے سی شفافیت اور مالی نظم و ضبط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی بے ضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related News

کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، 22 افراد گرفتار
کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، 22 افراد گرفتار
کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات کی روشنی میں ائیرپورٹ روڈ پر نالے کے ا...
سبی اور لورالائی ڈویژن کو مکمل طور پر اے - ایریا قرار دے دیا گیا، لیویز فورس بلوچستان پولیس میں ضم
سبی اور لورالائی ڈویژن کو مکمل طور پر اے - ایریا قرار دے دیا گیا، لیویز فورس بلوچستان پولیس میں ضم
کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے ایک اہم انتظامی اور سیکیورٹی فیصلہ کرتے ہوئے سبی اور لورالائی ڈویژن کے تمام ریونیو ا...
سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سوئی ٹاؤن میں جامع ترقیاتی و خوبصورتی کے منصوبوں کا آغاز ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سوئی ٹاؤن میں جامع ترقیاتی و خوبصورتی کے منصوبوں کا آغاز ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس...
صوبے میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، 31 جنوری تک پابندیاں برقرار
صوبے میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، 31 جنوری تک پابندیاں برقرار
کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے...
ایمرجنسی ریسپانس سروس 1122 بلوچستان نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جو صوبے بھر میں ریسکیو سروسز کی مؤثر اور بروقت خدمات کا واضح ثبوت ہے۔
ایمرجنسی ریسپانس سروس 1122 بلوچستان نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جو صوبے بھر میں ریسکیو سروسز کی مؤثر اور بروقت خدمات کا واضح ثبوت ہے۔
رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے اکتیس دسمبر دو ہزار پچیس تک 1122 بلوچستان نے قومی اور بین الصوبائی شاہراہوں پر پچی...
سال 2025 میں بلوچستان پولیس کی نمایاں کارکردگی، منشیات، غیرقانونی اسلحہ اور جرائم کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں
سال 2025 میں بلوچستان پولیس کی نمایاں کارکردگی، منشیات، غیرقانونی اسلحہ اور جرائم کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں
کوئٹہ: رواں سال 2025 میں بلوچستان پولیس نے صوبے بھر میں منشیات، غیرقانونی اسلحہ، جرائم اور ٹریفک قوانین کی خلا...