وزیراعلیٰ بلوچستان کی دکی کے لیے شمسی سولرائزیشن اپ گریڈ اسٹیشن کی منظوری، بجلی بحران کے حل کی امید

وزیراعلیٰ بلوچستان کی دکی کے لیے شمسی سولرائزیشن اپ گریڈ اسٹیشن کی منظوری، بجلی بحران کے حل کی امید

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ضلع دکی میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے شمسی سولرائزیشن اپ گریڈ اسٹیشن کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے سے طویل لوڈشیڈنگ میں کمی اور علاقے میں معاشی و سماجی سرگرمیوں میں بہتری متوقع ہے۔

رپورٹ : دکی
دکی کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعلیٰ بلوچستان نے شمسی سولرائزیشن اپ گریڈ اسٹیشن کی منظوری دے دی
 صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جنگلات سردار مسعود خان لونی کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اہم ملاقات کے دوران ضلع دکی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے ضلع دکی کے عوام کو درپیش بجلی کے بحران کے حل کے لیے شمسی سولرائزیشن اپ گریڈ اسٹیشن کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آنے اور طویل لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی کی توقع ہے۔
اس موقع پر سردار مسعود خان لونی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکی کے عوام عرصہ دراز سے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے اس اہم منصوبے کی منظوری ایک عوام دوست اقدام ہے جو علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شمسی سولرائزیشن اپ گریڈ اسٹیشن کی تکمیل سے نہ صرف بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ معاشی، تجارتی اور سماجی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا، جس سے ضلع دکی کے عوام مستفید ہوں گے۔

Keywords : Duki Power Crisis, Solarization project, CM Balochistan approval, Electricity Loadshedding Reduction

Related News

بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن طور پر ا...
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
فیملی پلاننگ 2023 ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بلوچستان میں آبادی میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ فری...
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم، صحت اور گورننس کے شعبوں میں نمایاں اصلاحات لائ...
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی نے 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی دونوں اخراج...
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 9 اور 10 محرم کے جلوسوں اور اجتماعات کے لیے ہنگامی امدادی و ریسکیو انتظامات کو حتمی ش...
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی قربانیاں حق، انصاف، صبر او...