وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول اسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول اسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول اسپتال کوئٹہ میں لیڈی پی جی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ حکومت نے متاثرہ ڈاکٹر کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

رپورٹ محمد خان کاکڑ 

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں لیڈی پی جی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات شاہد رند کے مطابق متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو فوری طور پر بہتر علاج معالجے کے لیے آریا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر کراچی منتقلی کے لیے ائیر ایمبولینس بھی تیار رکھی گئی ہے۔

شاہد رند نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ہر ممکن طبی معاونت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ ڈاکٹر اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو ہر صورت گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

صوبائی حکومت نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Keywords  : Acid attack on Doctor. Quetta Civil Hospital Incident, CM Balochistan Notice, Healthcare worker safety

Related News

بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن طور پر ا...
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
فیملی پلاننگ 2023 ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بلوچستان میں آبادی میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ فری...
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم، صحت اور گورننس کے شعبوں میں نمایاں اصلاحات لائ...
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی نے 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی دونوں اخراج...
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 9 اور 10 محرم کے جلوسوں اور اجتماعات کے لیے ہنگامی امدادی و ریسکیو انتظامات کو حتمی ش...
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی قربانیاں حق، انصاف، صبر او...