غلط نمبر کا چشمہ لگانے کے نقصانات

 غلط نمبر کا چشمہ لگانے کے نقصانات

بہت سے افراد بینائی کے مختلف مسائل کا شکار ہوتے ہیں جو ان کی پڑھائی، ڈرائیونگ یا روزمرہ سرگرمیوں جیسے چہروں کو پہچاننے وغیرہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ ایسے افراد کے لیے ڈاکٹرز چشمہ (عینک) تجویز کرتے ہیں تاکہ ان کی دیکھنے کی صلاحیت اور معیارِ زندگی بہتر بنایا جا سکے۔ این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، قریب یا دور کی نظر کے مسائل کے شکار افراد کے لیے درست نمبر کی عینک پہننا ضروری ہے۔ تاہم، اگر لوگ اپنی بینائی کی ضرورت کے مطابق لینز یا چشمہ استعمال نہیں کرتے تو انہیں کئی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کسی شخص یا چیز کو واضح دیکھنے کے لیے دونوں آنکھوں کا ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے اور آنکھوں کی بینائی تقریباً برابر ہونی چاہیے۔ ماہرین امراضِ چشم کے مطابق، ایک یا دونوں آنکھوں میں غلط نمبر کا چشمہ لگانے سے آنکھوں کی بینائی کمزور ہو سکتی ہے اور دونوں آنکھیں مل کر کام کرنے میں بھی دشواری پیدا ہو سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں افراد یا اشیا کو پہچاننے اور ان کی موجودگی کا صحیح اندازہ لگانے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ غلط نمبر کے چشمے کے ممکنہ اثرات 1. آنکھوں کی تھکن:  غلط نمبر کا چشمہ آنکھوں کو زیادہ محنت کرنے پر مجبور کرتا ہے، جس سے آنکھوں میں تھکن اور تکلیف محسوس ہو سکتی ہے۔ 2. سر درد:  بینائی کے مطابق چشمہ نہ ہونے سے آنکھوں کے پٹھوں پر مسلسل دباؤ پڑتا ہے، جو سر درد کی شکایت پیدا کر سکتا ہے۔ 3. دھندلاپن:  غلط نمبر کی عینک سے نظر دھندلی ہو جاتی ہے، اور کسی چیز یا شخص کو واضح دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ 4. چکر آنا:  بعض افراد کو غلط نمبر کے چشمے کے استعمال سے چکر یا عدم توازن کا احساس بھی ہو سکتا ہے۔  غلط نمبر کی عینک کی پہچان اگر کسی شخص نے بینائی کمزور ہونے کے بعد غلط نمبر کا چشمہ لگا رکھا ہے تو اسے کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری پیش آئے گی۔ اس کے علاوہ، آنکھیں بار بار جزوی طور پر بند ہو سکتی ہیں، سر درد کی شکایت ہو سکتی ہے اور رات کے وقت دیکھنے میں بھی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

 غلط نمبر کا چشمہ لگانے کے نقصانات

رپورٹ : اقصی بلوچ

بہت سے افراد بینائی کے مختلف مسائل کا شکار ہوتے ہیں جو ان کی پڑھائی، ڈرائیونگ یا روزمرہ سرگرمیوں جیسے چہروں کو پہچاننے وغیرہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ ایسے افراد کے لیے ڈاکٹرز چشمہ (عینک) تجویز کرتے ہیں تاکہ ان کی دیکھنے کی صلاحیت اور معیارِ زندگی بہتر بنایا جا سکے۔ این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، قریب یا دور کی نظر کے مسائل کے شکار افراد کے لیے درست نمبر کی عینک پہننا ضروری ہے۔
تاہم، اگر لوگ اپنی بینائی کی ضرورت کے مطابق لینز یا چشمہ استعمال نہیں کرتے تو انہیں کئی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کسی شخص یا چیز کو واضح دیکھنے کے لیے دونوں آنکھوں کا ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے اور آنکھوں کی بینائی تقریباً برابر ہونی چاہیے۔
ماہرین امراضِ چشم کے مطابق، ایک یا دونوں آنکھوں میں غلط نمبر کا چشمہ لگانے سے آنکھوں کی بینائی کمزور ہو سکتی ہے اور دونوں آنکھیں مل کر کام کرنے میں بھی دشواری پیدا ہو سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں افراد یا اشیا کو پہچاننے اور ان کی موجودگی کا صحیح اندازہ لگانے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

غلط نمبر کے چشمے کے ممکنہ اثرات
1. آنکھوں کی تھکن:  غلط نمبر کا چشمہ آنکھوں کو زیادہ محنت کرنے پر مجبور کرتا ہے، جس سے آنکھوں میں تھکن اور تکلیف محسوس ہو سکتی ہے۔
2. سر درد:  بینائی کے مطابق چشمہ نہ ہونے سے آنکھوں کے پٹھوں پر مسلسل دباؤ پڑتا ہے، جو سر درد کی شکایت پیدا کر سکتا ہے۔
3. دھندلاپن:  غلط نمبر کی عینک سے نظر دھندلی ہو جاتی ہے، اور کسی چیز یا شخص کو واضح دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
4. چکر آنا:  بعض افراد کو غلط نمبر کے چشمے کے استعمال سے چکر یا عدم توازن کا احساس بھی ہو سکتا ہے۔

 غلط نمبر کی عینک کی پہچان
اگر کسی شخص نے بینائی کمزور ہونے کے بعد غلط نمبر کا چشمہ لگا رکھا ہے تو اسے کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری پیش آئے گی۔ اس کے علاوہ، آنکھیں بار بار جزوی طور پر بند ہو سکتی ہیں، سر درد کی شکایت ہو سکتی ہے اور رات کے وقت دیکھنے میں بھی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔


Related News

آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
آرٹیمس ٹو مشن کا دلچسپ پہلو: “رائز” نامی ننھا کھلونا بھی خلاء کی جانب روانہ
ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن میں “رائز” نامی ایک چھوٹا نرم کھلونا شامل کیا گیا ہے جو خلا میں پہنچ کر بے وزنی (زیرو گر...
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
خاموشی کو آواز دینے والی ٹیکنالوجی: فالج کے مریضوں کے لیے اے آئی کا نیا تحفہ
جدید سائنس اور مصنوعی ذہانت نے ایک اور ایسا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو فالج اور بولنے میں دشواری کا شکار افراد...
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
ڈرون کا مؤثر توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار تیار کر لیا
چین نے ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو مائیکروویو شعاعوں کے ذریعے بیک وق...
کیا ٹھنڈے پانی سے نہانے سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کر دیا
کیا ٹھنڈے پانی سے نہانے سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کر دیا
ٹھنڈے پانی سے نہانا بعض افراد کے لیے تازگی اور چستی کا باعث بن سکتا ہے، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ عمل...
گوگل نے جیمنائی میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی
گوگل نے جیمنائی میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی
گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل جیمنائی میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جسے ’پرسنل انٹیلی...
پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا
پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا
وفاقی حکومت نے پاکستان کا پہلا سرکاری مصنوعی ذہانت (اے آئی) اوتار 'لیلا' لانچ کر دیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات و ٹیکنا...