تازہ ترین

ڈی آئی جی کوئٹہ کی زیر صدارت جامع کرائم ریویو اجلاس، اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

ڈی آئی جی کوئٹہ کی زیر صدارت جامع کرائم ریویو اجلاس، اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے سٹی اور صدر سرکل کے کرائم ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موٹر سائیکل سنیچنگ سمیت اسٹریٹ کرائمز پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں 2025 کے کرائم ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

حکومت بلوچستان نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنے کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

حکومت بلوچستان نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنے کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ، افرادی قوت کی تربیت اور بیرون ملک روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ وفاقی وزیر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع قلات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور قومی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی وژن عزمِ استحکام کا عملی مظہر ہیں۔

لورالائی کے علاقے میختر میں پوست کی کاشت کے خلاف آپریشن

لورالائی کے علاقے میختر میں پوست کی کاشت کے خلاف آپریشن

حکومتِ بلوچستان اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لورالائی نے میختر کے علاقوں تودہ چنا اور کچ چاخی میں پوست کی کاشت کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس میں 22 ایکڑ پر مشتمل فصل کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں بلوچستان کے امن، ترقی اور فلاح پر اعلیٰ سطحی مشاورت

پارلیمنٹ ہاؤس میں بلوچستان کے امن، ترقی اور فلاح پر اعلیٰ سطحی مشاورت

اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی، جس میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں، خواتین و نوجوانوں کے حقوق اور وفاق و صوبے کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قلعہ عبداللہ میں غیرقانونی پوست کی کاشت کے خلاف کریک ڈاؤن

قلعہ عبداللہ میں غیرقانونی پوست کی کاشت کے خلاف کریک ڈاؤن

قلعہ عبداللہ میں ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے غیرقانونی پوست کی کاشت کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران تین ٹیوب ویلز کو مسمار اور 110 سولر پلیٹس ضبط یا توڑ دی گئیں، جبکہ بھاری مقدار میں چرس کی کاشت بھی برآمد ہوئی۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ غیرقانونی منشیات کی کاشت کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ پاک فوج کے تعاون سے کامیابی سے مکمل

گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ پاک فوج کے تعاون سے کامیابی سے مکمل

کراچی  /  گوادر :  پاک فوج کی معاونت سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کا کراچی کا مطالعاتی دورہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ اس دورے کا مقصد طلبہ کو تعلیمی، دفاعی اور عملی مشاہدات فراہم کرنا تھا تاکہ ان کے علم اور فہم میں اضافہ ہو سکے۔ دورے کے دوران طلبہ نے مزارِ قائد کا دورہ کیا، جہاں بانیٔ پاکستان کی جدوجہد اور قومی تاریخ سے آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں انہیں پاکستان ایئر فورس میوزیم لے جایا گیا، جہاں پاک فضائیہ کی تاریخ، پیشہ ورانہ خدمات اور دفاعی کردار سے متعلق تفصیلی معلومات دی گئیں۔ طلبہ نے پاکستان میری ٹائم میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بحری امور کی اہمیت اور پاک بحریہ کے کردار پر جامع بریفنگ دی گئی، اور سمندری دفاع و بحری سلامتی کے مختلف پہلوؤں سے آگاہی فراہم کی گئی۔ علم و آگاہی کے فروغ کے لیے جامعہ کراچی کا بھی دورہ کرایا گیا، جہاں طلبہ نے اعلیٰ تعلیمی ماحول، تحقیقی رجحانات اور تدریسی نظام سے واقفیت حاصل کی۔ سماجی و تفریحی سرگرمیوں کے دوران طلبہ کو بحریہ ٹاؤن، ایفل ٹاور اور کارنیول پارک کے دورے کرائے گئے، جس سے ذہنی تازگی اور مثبت تجربات حاصل ہوئے۔مطالعاتی دورے کے اختتام پر گوادر یونیورسٹی کے طلبہ نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ دورہ ان کے علم، سوچ اور اعتماد میں اضافہ کا سبب بنا اور ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔

گوادر–دشت شاہراہ پہاڑی تودہ ہٹانے کے بعد بحال

گوادر–دشت شاہراہ پہاڑی تودہ ہٹانے کے بعد بحال

دشت دورو کنڈگ کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے بند ہونے والی گوادر–دشت مرکزی شاہراہ کو اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر کلیئر کر کے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا، جس سے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گیا۔

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 111 سرکاری آسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس آن لائن بھرتیوں کا آغاز

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 111 سرکاری آسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس آن لائن بھرتیوں کا آغاز

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 111 سرکاری آسامیوں پر مکمل طور پر میرٹ، پیپر لیس اور آن لائن بنیادوں پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کرپشن، اقرباء پروری کے خاتمے اور شفاف طرزِ حکمرانی کو فروغ دینا ہے، جبکہ کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر جاری کیا جائے گا۔

نوجوان طالبات کو قومی و بین الاقوامی اسکالرشپس کی آگاہی، محکمہ امورِ نوجوانان کا ایک روزہ تربیتی سیشن

نوجوان طالبات کو قومی و بین الاقوامی اسکالرشپس کی آگاہی، محکمہ امورِ نوجوانان کا ایک روزہ تربیتی سیشن

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ امورِ نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ میں ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی سیشن کا موضوع “بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے اسکالرشپس اور فیلوشپس: ایک عملی رہنمائی” تھا، جس میں 87 سے زائد طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ سیشن کی ٹرینر محترمہ ملائکہ اعظم نے طالبات کو ملکی و بین الاقوامی اسکالرشپس اور فیلوشپس، درخواست دینے کے طریقہ کار، اہلیت کے معیار، مطلوبہ دستاویزات کی تیاری اور میرٹ پر مبنی انتخاب کے مراحل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے عملی مثالوں، سوال و جواب کے سیشن اور رہنمائی پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعے طالبات کی مؤثر رہنمائی کی۔ طالبات نے تربیتی سیشن میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اسے اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں انہیں اعلیٰ تعلیم اور عالمی مواقع تک رسائی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ محکمہ امورِ نوجوانان کی یہ کاوش وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نوجوانوں، بالخصوص طالبات، کو تعلیم، ترقی اور خودمختاری کے مواقع فراہم کرنے کے وژن کی عملی عکاس ہے۔

حکومتِ بلوچستان کا غیر لائسنس یافتہ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

حکومتِ بلوچستان کا غیر لائسنس یافتہ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

حکومتِ بلوچستان نے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کوئٹہ میں پیش آنے والے بچے کی تبدیلی کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات، ڈی این اے ٹیسٹ اور بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے شفاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پاک بحریہ کی جانب سے ایل وائی 80 دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پاک بحریہ کی جانب سے ایل وائی 80 دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک بحریہ کی جانب سے جدید ایل وائی 80 دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے اسے ملکی دفاع کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی نئی اعلیٰ پیداوار دینے والی قسم متعارف

پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی نئی اعلیٰ پیداوار دینے والی قسم متعارف

پاکستان کے زرعی شعبے میں اہم سائنسی پیش رفت کے تحت پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ تحقیق سے ہائبرڈ چاول کی نئی قسم PU786 تیار کر لی ہے، جو فی ایکڑ پیداوار کو تین گنا بڑھا سکتی ہے۔ یہ بیج شدید گرمی، کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے اور چاروں صوبوں میں کامیاب آزمائش کے بعد باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے کسانوں کی آمدن، چاول کی برآمدات اور قومی معیشت کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف مکران کے طلبہ کا تفریحی و تعلیمی دورہ

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف مکران کے طلبہ کا تفریحی و تعلیمی دورہ

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے تعاون سے یونیورسٹی آف مکران، پنجگور کے طلبہ و اساتذہ کے لیے کوئٹہ، اسلام آباد، مری اور لاہور پر مشتمل ایک تفریحی و تعلیمی دورہ منعقد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کو قومی ورثے اور مختلف ثقافتوں سے روشناس کرانا تھا۔

سندھ اور بلوچستان کے مؤثر تعاون سے سرحدی علاقوں میں امن و امان میں نمایاں بہتری، وزیراعلیٰ بلوچستان

سندھ اور بلوچستان کے مؤثر تعاون سے سرحدی علاقوں میں امن و امان میں نمایاں بہتری، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی میں ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون سے سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال اور بین الصوبائی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بے بنیاد، بیٹی نے تصدیق کر دی

عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بے بنیاد، بیٹی نے تصدیق کر دی

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں کہ معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین انتقال کر گئی ہیں، مکمل طور پر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ اس بات کی تصدیق خود عابدہ پروین کی بیٹی نے کی ہے اور کہا کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے اور صحت مند ہیں۔ بیٹی نے وضاحت کی کہ لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون کا انتقال ہوا تھا جس کا نام بھی عابدہ پروین تھا، جس کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لیجنڈری گلوکارہ کی وفات کی خبریں سراسر غلط ہیں اور مداحوں کو گمراہ کرنے کے لیے پھیلائی گئی ہیں۔ عابدہ پروین کی بیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند اور قابلِ اعتماد ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ غیر مصدقہ خبروں کی وجہ سے ملک بھر اور بیرونِ ملک میں عابدہ پروین کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوئی، جس پر خاندان نے میڈیا اور عوام سے درخواست کی کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں اور فنکارہ اور ان کے اہلِ خانہ کی نجی زندگی کا احترام کریں۔ واضح رہے کہ عابدہ پروین کو پاکستان کی عظیم ترین صوفی گلوکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔

بلوچستان کابینہ کا الیکٹرک بائیکس اسکیم اور سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف کرانے کا فیصلہ

بلوچستان کابینہ کا الیکٹرک بائیکس اسکیم اور سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 21ویں اجلاس میں عام آدمی کے لیے الیکٹرک بائیکس اسکیم، سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس، میرٹ پر تعیناتیوں اور انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ پروگرام کی توسیع سمیت اہم فیصلے کیے گئے، جبکہ وزیراعظم کی جانب سے مواصلاتی اور تعلیمی منصوبوں کے آغاز پر اظہارِ تشکر بھی کیا گیا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1200 روپے سستا

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1200 روپے سستا

کئی روز کے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 173 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہو کر 4444 ڈالر ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور ملکی معاشی عوامل پر منحصر ہوتا ہے، اور سرمایہ کاروں کو اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

کوئٹہ، کچلاک اور سبی میں فوڈ سیفٹی کریک ڈاؤن، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائیاں

کوئٹہ، کچلاک اور سبی میں فوڈ سیفٹی کریک ڈاؤن، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سخت کارروائیاں

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ، کچلاک اور سبی میں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 79 کھانے پینے کے مراکز کی جانچ کی، سنگین بے ضابطگیوں پر 33 مراکز کے خلاف کارروائی جبکہ 25 مراکز کو جرمانے عائد کیے گئے۔

وزیراعظم پاکستان اور گورنر بلوچستان کی ملاقات، ترقی اور رابطہ منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم پاکستان اور گورنر بلوچستان کی ملاقات، ترقی اور رابطہ منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ میں ملاقات کی، جس میں ملک اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ گورنر بلوچستان نے کراچی تا چمن قومی شاہراہ N25 کے افتتاح پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے خطے کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ ملاقات میں کوئٹہ تا جدہ براہِ راست پرواز کی بحالی، کوئٹہ، ژوب اور اسلام آباد ایکسپریس وے کی تعمیر، اور پی آئی اے کے مہنگے کرایوں میں کمی و پروازوں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا گیا۔