حب: (محمد خان کاکڑ) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام سندھ بلوچستان پیپلز گیمز کے تحت "تیسرا سندھ بلوچستان کرکٹ اور ٹورنامنٹ" حب میں جاری ہے، فٹبال ٹورنامنٹ میں آج بھی دو دلچسپ اور سنسنی خیز میچز جام میر غلام قادر خان فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے، پہلا میچ نواب شاہ ڈویژن اور نصیرآباد ڈویژن کے مابین کھیلا گیا جو کے نواب شاہ ڈویژن نے دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا، دوسرا میچ کوئٹہ ڈویژن اور لورالائی ڈویژن کے مابین کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، لورالائی ڈویژن نے سات کے مقابلے آٹھ گول سے جیت کر اگلے راٶنڈ تک رسائی حاصل کی، پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر سرفراز سومرو اور صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کے پی ایس منور خاصخیلی آج کے میچز کے مہمان خصوصی تھے جن کا میچ کے دوران دونوں ٹیموں سے تعارف کروایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حب عادل بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس مرید لانگو، فٹبال کوچ محمد ہاشم لانگو و دیگر سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔
جامعہ بلوچستان میں جدید سہولیات سے آراستہ بین الاقوامی معیار کے اسکواش کورٹ کا افتتاح کیا گیا، جس میں عالمی نمبر 8 اسکواش کھلاڑی زبیر احمد خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو صحت مند اور مثبت کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان کی باہمت بیٹی بریرہ شاہ نے 35ویں نیشنل گیمز میں فینسنگ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل اپنے نام کر لیے۔ ان کی اس کامیابی پر کھیلوں کے حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
جامعہ بلوچستان کے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی طالبہ فرشتہ علی نے 35ویں نیشنل گیمز کراچی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا، جس سے جامعہ اور صوبہ بلوچستان کا نام روشن ہوا۔
بلوچستان کی ملائکہ زاہد نے 35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان آرمی کی نمائندگی میں باکسنگ کا گولڈ میڈل جیت لیا۔
بلوچستان کا کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ 35ویں نیشنل گیمز میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گیا۔ ڈی جی اسپورٹس یاسر بازئی نے کھلاڑیوں کو مکمل اسپورٹس کِٹ، جوتے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی تصدیق کی۔ سیکیورٹی اور رہائش کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ کھیلوں کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا۔
جامعہ بلوچستان کی بیڈمنٹن ٹیم نے فائنل میچ میں بیوٹمز کو شکست دے کر ایچ ای سی صوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ ٹورنامنٹ یو ای ٹی خضدار میں منعقد ہوا۔ کامیابی کے بعد ٹیم اب این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں پاکستان لیول چیمپئن شپ میں بلوچستان کی نمائندگی کرے گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے ٹیم کی محنت اور جذبے کو سراہا۔
اسپورٹس انسان کی زندگی میں صحت، نظم و ضبط اور مثبت سوچ پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ کھیل نہ صرف جسم کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ ذہنی چستی، فیصلہ سازی اور ٹیم ورک کی صلاحیت بھی بڑھاتے ہیں۔ باقاعدہ کھیلوں میں حصہ لینے سے انسان میں بردباری، محنت اور جیتنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے جبکہ ہار برداشت کرنے کا سلیقہ بھی آتا ہے۔ اسپورٹس نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر ان کی توانائی کو صحت مند اور مفید راستوں کی طرف لے جاتے ہیں۔ اسی لیے ہر معاشرے میں کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ افراد مضبوط، توانا اور باکردار بن سکیں۔